25 جنوری، 2024، 4:33 PM

حزب اللہ کا اسرائیلی دفاعی سسٹم "آئرن ڈوم" پر ڈرون حملہ

حزب اللہ کا اسرائیلی دفاعی سسٹم "آئرن ڈوم" پر ڈرون حملہ

لبنان کی حزب اللہ نے آج کفر بلوم قصبے کے قریب صیہونی رجیم کے آئرن ڈوم سسٹم پر ایک زبردست ڈرون حملہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے کفر بلوم قصبے کے قریب آئرن ڈوم سسٹم پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

لبنانی حزب اللہ کے جنگی اطلاعات کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے: غزہ میں ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور اس کی بہادر مزاحمت کی مدد کے لئے لبنان کی اسلامی مزاحمت کے جوانوں نے مقامی وقت کے مطابق 11:20 پر ایک فضائی حملہ کیا جس میں ڈرونز نے کفر بلوم قصبے کے قریب صہیونی دشمن کے آئرن ڈوم کو نشانہ بنایا اور اس پر مہلک ضربیں لگائیں۔

یاد رہے کہ حزب اللہ نے اس ڈرون حملے سے تھوڑی دیر پہلے غاصب صیہونی حکومت کے متعدد فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔

News ID 1921478

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha